The news is by your side.

Advertisement

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قراردادر متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد: پارلیمنٹ میں کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کیلئے پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت ایل اوسی پرشہری آبادی کومسلسل نشانہ بنارہاہے، بھارتی اقدامات جنوبی ایشیاکےامن واستحکام کیلئےخطرہ بن چکےہیں۔

قرارداد کے مطابق بی جے پی حکومت زہریلے ہندوتوا نظریے پر کار بند ہے، جموں وکشمیرعالمی سطح پرتسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارت غیرقانونی مقبوضہ کشمیرکی قانونی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرکےعوام کےساتھ اظہاریکجہتی کرتاہے غاصب بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ماورائےعدالت قتل بندکرے بھارت غیرقانونی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں عالمی مبصرین کورسائی دے کشمیری عوام کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری روکی جائیں بھارت فوری 9 لاکھ سے زائد فوج مقبوضہ کشمیر سے نکالے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں