اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

کورونا ویکسین لگوانے والوں کے لیے 16 ہزار روپے انعام کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی شہر نیویارک میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کو 100 ڈالر(تقریباً 16 ہزار پاکستانی روپے) انعام کے طور پر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں وہ شہری جنہوں نے کوروناوائرس کی ویکسین لگوا لی یا پھر لگوائیں گے انہیں سو ڈالر انعام کے طور پر ملیں گے۔ میئر نے اعلان کردیا۔

شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے والے ہر شخص کو100ڈالرز دیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں امریکا میں کوروناویکسین لگوانا لازمی قرار دیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ امریکی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اکتوبر تک وبا سے مزید60ہزار افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

امریکی صدر نے بڑے فیصلے کا عندیہ دے دیا

حکام نے زور دیا ہے کہ شہری بڑھ چڑھ کر ویکسینیشن کے عمل کا حصہ بنیں۔ خیال رہے کہ کوروناوائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔

قبل ازیں امریکا میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز (سی ڈی سی) نے ماسک پہننے کی پابندی دوبارہ نافذ کی اور شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ ہر صورت عمل کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں