بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

کورنگی، شہریوں نے ڈاکو کو زندہ جلا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا جب کہ شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے زندہ جلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں مسلح افراد نے دودھ کی دُکان کو لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے دُکان دار کو زخمی کردیا اور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم علاقہ مکینوں نے ایک ڈاکو کو دھرلیا۔

ذرائع کے مطابق کورنگی میں دودھ فروش فیضان کی دکان پر دو ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی اور مزاحمت کرنے پر دکاندار کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا اور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم علاقہ مکینوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ڈاکو کو زندہ جلا دیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر جھلسے ہوئے ڈاکو کو ایمبولینس کے زریعے اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے ہی میں دم توڑ گیا جب کہ بھاگنے میں کامیاب ہونے والے دو ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آئے دن ڈاکو آزادانہ طور پر علاقے میں لوٹ مار کرتے رہتے ہیں اور پولیس لوگوں کی جان و مال اور کاروبار کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں