تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نوال سعید نے ڈراؤنا قصہ سنا دیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور ’کاجل‘ لگانے کے دوران پیش آئے واقعے کی کہانی بیان کردی۔

اداکارہ نوال سعید نے بتایا کہ ’فیملی کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کے لیے گئی ہوئی تھی اس دوران میں نے کاجل لگایا تھا اور کاجل لگا کر میں خالہ کے برابر میں سو گئی۔‘

نوال نے کہا کہ انہیں نیند میں باتیں کرنے اور اٹھنے کی عادت تھی لیکن اب صرف نیند میں باتیں کرتی ہیں اٹھ کر بیٹھتی نہیں ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ’خالہ کہتی ہیں میں نے نیند میں باتیں کرنا شروع کیں تو ان کی آنکھ کھل گئی جب انہوں نے مجھے دیکھا تو کاجل پھیلا ہوا تھا اور میں بہت ڈراؤنی لگ رہی تھی۔‘

نوال سعید نے بتایا کہ ’اس واقعے کے بعد سے آج تک خالہ میرے ساتھ کمرے میں اکیلے نہیں رہتیں، وہ کہتی ہیں کہ انہیں وہ منظر یاد آجاتا ہے جب انہوں نے مجھے دیکھا تھا جب میں بہت ڈراؤنی لگ رہی تھی۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ نوال سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ‘فریاد‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے میں ان کے ہمراہ زاہد احمد، عدیل چوہدری، گل رعنا، عائزہ اعوان ودیگر نمایاں تھے۔

Comments

- Advertisement -