تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

برطانیہ میں دل دہلا دینے والا حادثہ

لندن: برطانیہ میں ہولناک حادثے نے دل دہلا دیے لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیرملکی خبررسان ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے علاقے ’کورن وال‘ میں کمسن بچی اچانک تیز رفتار گاڑی کے سامنے آگئی جس کے باعث بھیانک حادثہ پیش آیا لیکن خوش قسمتی سے کم عمر لڑکی محفوظ رہی۔

رپورٹ کے مطابق گاڑی ٹکرانے سے بچی اچھل کر دور جاگری لیکن کمسن کے جسم پر معمولی خراش آئی، حادثے کے بعد وہ از خود اٹھ کر گھر کی طرف واپس لوٹ گئی، اس منفرد مناظر نے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

اس واقعے کے پیش نظر برطانوی پولیس نے والدین کو خصوصی طور پر وارننگ جاری کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت یقینی بنائیں، دیکھ بھال میں کوتاہی کے نتیجے میں جانی نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

پولیس نے تنبیہ کی ہے کہ ایسا واقعہ پھر پیش آیا تو والدین کو بھاری جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -