منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

نیوکراچی میں گھر سے سانپ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نیوکراچی کے علاقے فور کے چورنگی پرواقع مکہ ہوٹل کے قریبی گھر سے ایک سانپ برآمد ہوا ہے جسے ایدھی رضاکاروں نے پکڑ کر چڑیا گھر پہنچادیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے 4-کے چورنگی کے قریب واقع ایک گھر کے باورچی خانے میں سانپ کی موجودگی نے اہل خانہ میں خوف و ہراس کی لہر دوڑا دی ہے تمام گھر والے اپنے گھر کو کھلا چھوڑ کر باہر نکل آئے۔

بعد ازاں اہل محلہ نے ایدھی سینٹر فون کر کے مدد طلب کرنے پرایدھی رضاکار نے گھر کے باورچی خانے سے سانپ کو پکڑ کر چڑیا گھر منتقل کر دیا جس کے بعد اہل خانہ نے سکھ کا سانس لیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقہ کے قریب واقع جھاڑیوں سے کئی حشرات الارض نمودار ہوتے رہتے ہیں تا ہم سانپ پہلی مرتبی کسی رہائشی گھر سے بر آمد ہو یا ہے جس کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اہل خانی نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ کے چاروں اطراف جھاڑیوں کو کاٹ کر صفائی کی جائے جب کہ نزدیکی نالے میں بہتے پانی کے ساتھ بھی سانپ آجاتے ہیں جس سے علاقہ مکینوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں