تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سال 2021 کی تیسری صبح آسمان پر بیک وقت 4 سورج طلوع، تصاویر دیکھیں

چین اور روس کے درمیان میں واقع خود مختار ملک منگولیا میں اتوار کے روز سورج کا انوکھا نظارہ دیکھا گیا۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے جنوبی اور منگولیا میں شامل ضلع میں اتوار کی صبح شہریوں نے آسمان پر ایک سے زائد سورج کا نظارہ دیکھا جسے دیکھ کر وہ دم بہ خود رہ گئے۔

چینی میڈیا نے اس منظر کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں جس میں سورج کے گرد ایک حصار، دائیں، بائیں اور اوپر کی طرف چھوٹے سورج دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ درمیان میں بڑا سورج بھی واضح نظر آرہا ہے۔

سائنسی زبان میں ایک سے زائد سورج نکلنے کے عمل کو ’سن ڈاگ‘ کہا جاتا ہے۔

ویڈیو دیکھیں: سال 2019 کے آخری روز چین میں تین سورج ایک ساتھ طلوع، ویڈیو وائرل

 آئیے ہم آپ کو بتائیں کہ سن ڈاگ کیا ہوتا ہے؟

سائنسدانوں کا کہنا ہے ایسا ہونے کی وجوہات ہوا میں برف کے شفاف ذرات ہیں، جب سورج کی روشنی ان ذرات سے منعکس ہوتی ہے تو اس انعکاس سے سورج کا گمان ہوتا ہے۔

ایسا منظر ہوتا ہے گویا کہ دو، تین یا پانچ سورج نظر آرہے ہوں لیکن حقیقت میں وہ انعکاس کا نتیجہ ہوتا حقیقی سورج تو بس ایک ہی ہوتا ہے اور انعکاس کے اس عمل کو سن ڈاگ کہا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -