تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بھارت میں تیز رفتار ٹرک مندر میں جا گھسا، بچوں سمیت کئی ہلاک

بھارت میں تیز رفتار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ایک مندر میں گھس گیا جس میں بچوں اور خواتین سمیت کئی افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار کے ضلع ویشالی کے نیا گاؤں ٹولہ نامی علاقے میں پیش گزشتہ شب اس وقت پیش آیا جب مندر میں لوگوں کی بڑی تعداد پوجا پاٹ میں مصروف تھی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیز رفتار ٹرک حاجی پور مہنار ہائی وے کے کنارے بنے ایک مندر میں اچانک گھس آیا جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ تاہم دیگر ذرائع مرنے والوں کی تعداد 12 تک بتاتے ہیں جس میں 7 بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

اس حادثے میں ٹریفک ڈرائیور بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور لاشوں، زخمیوں کا مقامی اسپتال منتقل کیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے دو دو لاکھ جب کہ زخمیوں کو 50 ہزار فی کس امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -