بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

شعیب ملک اور حفیظ کا متبادل کون ہے؟ سابق کوچ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد اگر شعیب ملک اور محمد حفیظ ریٹائرمنٹ لے لیتے ہیں تو کیا پاکستان کے پاس ان کا متبادل موجود ہوگا؟

یہ سوال اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ میں میزبان فخر عالم نے سابق کپتان وسیم اکرم، وقار یونس اور مصباح الحق سے کیا۔

فخر عالم نے کہا کہ ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اس پر وسیم اکرم نے پوچھا کہ یہ اعلان انہوں نے خود کیا ہے۔

میزبان نے کہا کہ یہ اعلان نہیں کیا گیا ہے شعیب ملک اور محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اشارہ دیا ہے۔

وقار یونس نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جب تک کاغذ آپ کے ہاتھ میں نہ آجائے تب تک یقین نہ کریں۔

وسیم اکرم نے مصباح الحق سے پوچھا کہ اگر دونوں کھلاڑی دستیاب نہیں ہوتے کیا پاکستان کے پاس ان کا متبادل موجود ہے؟

مصباح الحق نے کہا کہ آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ ہمیں آسٹریلیا میں کھیلنا ہے، حیدر علی ہمارے پاس موجود ہیں وہ تین یا چار نمبر پر بیٹنگ کرسکتے ہیں، دوسرے کھلاڑی کے لیے مصباح نے افتخار احمد کا نام لیا۔

مصباح الحق نے کہا کہ افتخار احمد مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرسکتے ہیں اور وہ فاسٹ بولر کو بہت اچھا کھیلتے ہیں، وہ اس سے قبل بھی آسٹریلیا میں اور نیشنل ٹی 20 میں اچھی کارکردگی دکھا چکے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں