پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

‘مستحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے ضروری ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے اتفاق کیا ہے کہ مستحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیری عوام کے خلاف جارحیت کی مذمت کی۔

- Advertisement -

جام کمال اور راجہ فارق نے آپس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کی آواز دبا نہیں سکتا، عالمی برادری بھارتی مظالم کانوٹس لے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کشمیری عوام کے لیے باعث تقویت ہے، کشمیری عوام کیلئے بلوچستان کے عوام کے جذبہ خیر سگالی پر مشکور ہیں۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پھر جنرل اسمبلی میں کشمیر پر بھرپور مؤقف اپنایا، ماضی کےم قابلے میں حالات بہت بہتر ہیں، صوبہ ترقی کررہا ہے۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان میں سیاسی افہام وتفہیم کی فضا کے فروغ کی ضرورت ہے، مستحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں