The news is by your side.

Advertisement

امریکی نائب صدراورپاکستانی اونٹ بان کی دوستی کی لازوال کہانی

کراچی: امریکی نائب صدر اور کراچی کے ایک اونٹ بان کی دوستی کی کہانی کو پچاس سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم آج بھی یہ کہانی دلوں کو گداز کردیتی ہے۔

پاکستانی ساربان بشیراحمد اورامریکہ کے سابق نائب صدر لنڈن بی جانسن کی انوکھی دوستی کا واقعہ ساٹھ کے اوائل میں پیش آیا جب وہ پاکستان کے دورے پرتھے۔

اپنے دورے کے دوران امریکی نائب صدرنے ایک سڑک سے گزرتے ہوئے اونٹ بان کو دیکھا تو اپنی گاڑٰی سے اترآئے ، واضح رہے کہ مغربی سیاحوں کے لئے کراچی کے اونٹوں اور ان کے ساربانوں میں بے پناہ کشش ہے۔

اس موقع پر امریکی نائب صدر جانسن نے بشیرنامی اس ساربان کو پیشکش کی کہ پاکستانی صدرامریکہ آرہے ہیں تم ان کے ساتھ وہاں کیوں نہیں آتے۔ سادہ لوح بشیر نے مسکرا کرکہا کہ جی ہاں! ضرور اور یہ کہہ کر اپنے کچے گھر کولوٹ گیا۔

امریکی نائب صدر نے اپنی کوشش جاری رکھی اور پاکستان میں امریکی ایمبیسی کو حکم دیا کہ بشیر کو امریکی پروگرام برائے عوامی رابطہ کے تحت امریکہ لایا جائے۔

امریکی سفارت خانے کے مطابق بشیرکی تلاش ایک انتہائی مشک امر ثابت ہوئی تاہم انہوں نے اسے ڈھونڈ نکالا اور امریکہ میں چار جولائی کی تقریبات میں شرکت کے لئے اسے امریکہ روانہ کیا۔

کراچی کا سادہ لوح غریب ساربان بشیر اس وقت حیران رہ گیا جب اس نے دیکھا کہ امریکی نائب صدرجانسن اس کے استقبال کےلئے خود ایئرپورٹ پرموجود ہیں۔

امریکی دورے کے دوران بشیر کی بے پناہ خاطر مدارات کی گئیں اور دورے کے اختتام پرنائب صدر جانسن نے اس کے لئے تحفے کے طور پر’عمرے‘ کا اہتمام بھی کیا۔

اس خوبصورت واقعے کی یادیں تازہ کرنے کے لئے کراچی میں واقع امریکی سفارت خانے نے اپنے فیس بک پیج پر اس واقعے کی ایک مختصردورانئے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

One never knows how a lifelong #friendship can begin. How many of you remember Bashir Ahmed Sarban – the Pakistani camel cart man? Yes, the same person who managed to win over Vice President #LyndonJohnson with his kind heartedness and happy go lucky nature. Let us take you back to the time it all started. Nostalgia alert!

Posted by U.S. Consulate General Karachi on Friday, November 20, 2015

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں