پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر نے وزیراعظم عمران خان کی حفاظت کیلئے جوڈوکراٹے کے ماہر کارکنوں کا دستہ تیار کر لیا۔
راجا اظہر نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمان شہباز شریف اور آصف زرداری سے عمران کی حفاظت کے لئیے کارکنوں پر مشتمل ہراول دستہ تیار ہے ہم ہر طرح کی تیاری کر چکے ہیں۔
They could have actually played #KungFuFighting. Raja Azhar would have been good at lip syncing https://t.co/ksac59Xx6T
— Ali Wahab (@ali1wahab) March 21, 2022
انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کو تحفظ فراہم کریں گے اگر کسی نے کوئی حرکت کی تو ہمارا ہراول دستہ تیار ہے ہم اسلحے کی سیاست نہیں کرتے قوم کو خدمات کی سیاست دیتے ہیں اور مخالفین کو ٹیکنیکل مار دیتے ہیں۔
رکن اسمبلی نے کہا کہ عمران خان کو عالمی سطح پر لیڈر مانا جاتا ہے ہم ان کی پوری طرح سے حفاظت کریں گے چوروں، ڈنڈابردار فورس کو پیغام ہے ہم تیار ہیں۔