ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

ڈی آئی خان میں فورسز کے آپریشن میں دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی خان میں فورسز کے آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد محمدسہیل مارا گیا۔

دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی پر علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔ مقامی آبادی کی طرف سےدہشت گردوں کےخلاف کارروائی کا خیرمقدم کیا گیا اور فورسز کو دہشت گردی کی لعنت کیخلاف مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں