The news is by your side.

Advertisement

ذہانت کا امتحان، یہ تصویر آپ کو دنگ کردے گی

کراچی: انٹرنیٹ صارفین کو چیلنج دیا گیا ہے کہ وہ ذہانت آزماتے ہوئے تصویر میں چھپے غیرمعمولی فرق کو تلاش کریں، اگر آپ ذہین ہیں تو اس امتحان میں کامیاب ہوکر دکھائیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے مختلف لوگوں کی طرف سے نت نئی تصاویر آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں اس لیے لوگ انہیں بہت دلچپسی سے حل کرتے ہیں۔

دنیا کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے اپنے متعلقہ اداروں سے متعلق تصویری پہیلیاں پوچھتے ہیں جیسے کہ فوٹو گرافر کچھ تصاویر بنا کر اُن میں چھپی چیز تلاش کرنے کا چیلنج دیتے ہیں جبکہ کچھ پزل بھی سامنے آتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویری پہیلیاں آسان ہونے کے باوجود صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کردیتی ہیں۔

اس تصویر کو اگر غور سے دیکھیں تو حیران کن طور پر تصویر میں نظر آنے والے تمام افراد کے ایک پاﺅں آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں، سب لوگوں کے دایاں یا پھر بایاں قدم آگے بڑھ رہا ہے۔

ایسا حیران کن طور پر ہوتا ہے کہ ایک ہی تصویر میں تمام افراد کے پیر آگے کی جانب بڑھ رہے ہوں، تصویر شیئر کرنے والی ویب سائٹ نے وضاحت کی ہے کہ ہم نے تصویر میں کوئی تبدیلی نہیں کی لیکن چند لوگوں کو منظر سے نکالا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں