تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

کنٹینرز سے تیار کردہ تین منزلہ خوبصورت گھر

واشنگٹن : امریکی نوجوان نے اپنے خوابوں کا گھر کنٹینرز کی مدد سے تیار کرلیا، جو نامکمل ہونے کے باوجود لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہری نے 11 کنٹینرز کی مدد سے اپنا خوابوں کا گھر تعمیر کرکے ثابت کردیا ہے کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔

ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے آرکیٹیکٹ ول بریاکس نے اپنے خیالی گھر کو حقیقت کا روپ دینے کےلیے 11 مال بردار کنٹینرز کا استعمال کیا ہے۔

بریاکس کا کہنا ہے کہ کنٹینرز سے گھر بنانے کا خیال پہلے سے میرے دماغ میں تھا لیکن مالی وسائل نہ ہونے کے باعث اپنے خواب پورا نہیں کرپارہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کنٹینرز سے گھر تیار کرنے کےلیے پہلے تھری ڈی ڈیزائن کمپیوٹر پر تیار کیا اور پھر اس ڈیزائن پر عمل کرتے ہوئے کام شروع کیا، ایک ہی دن میں 11 کنٹینرز کو کرین کی مدد سے ایک کے اوپر ایک رکھنے کے بعد دن رات اس کی تعمیر میں مشغول ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بریاکس کے ہیوسٹن کی میک گوون اسٹریٹ میں کنٹینرز سے بنا 3 منزلہ گھر ابھی نا مکمل ہے جسے وہ جلد ہی مکمل کرلیں گے۔

کنٹینر سے بنا 3 منزلہ خوبصورت گھر ہیوسٹن کی میک گوون اسٹریٹ میں مقبول ہونے کے ساتھ اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -