تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

متحدہ عرب امارات میں قیمتی ہیرے اسمگل کرنے کا انوکھا انداز

شارجہ: متحدہ عرب امارات میں انوکھے انداز میں قیمتی ہیرے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی شہر شارجہ میں کسٹم انتظامیہ نے ایک ایسے افریقی باشندے کو گرفتار کیا جو آنتوں میں چھپا کر ہیرے اسمگل کررہا تھا۔ متحرک انتظامیہ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے شہری کو گرفتار کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رَف ہیرے(بغیرپالش ہوئے) کی قیمت تقریباً 90 ہزار ڈالر ہے۔ جس کا وزن 297 گرام ہے۔ کسٹم حکام کہنا ہے کہ گرفتار افریقی باشندہ کئی بار متحدہ عرب امارات کا دورہ کرچکا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گرفتار شخص پر شک کی بنیاد پر پہلے ہی کارروائی شروع کردی تھی۔ جیسے ہی شہری افریقہ سے شارجہ ایئرپورٹ پہنچا امیگریشن حکام نے پاسپورٹ ضبط کرکے کسٹم حکام کو اطلاع دی۔

بعد ازاں تفتیش کے دوران جسم کا اسکین اور ایکس رے لیا گیا جس سے پتہ چلا مسروقہ ہیرے شہری کے آنتوں میں موجود ہیں۔ ملزم کا تعلق کسی گروہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ البتہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے وہ بلیک میں ہیرے خریدتا اور آگے اسمگل کرتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مزید حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔

Comments

- Advertisement -