تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

چار دہائیوں بعد گمشدہ پرس خاتون کو واپس مل گیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ خوشگوار واقعہ جرمنی کے جنوب مغربی صوبے رائن لینڈ فالز میں پیش آیا جو کہ قدرتی حُسن اور انتہائی پُرفضا مقامات کے لیے بے حد شہرت رکھتا ہے، یہاں کئی کلیسا موجود ہیں جو قدیم رومن دور کے فن تعمیر کا شاہکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسی قصبے میں چرچ کی چھت کی مرمت کا کام ہو رہا تھا کہ وہاں سے ایک پرس برآمد ہوا، اس پرس کے اندر پیسے نہیں تھے لیکن اس میں مالک کا پاسپورٹ اور بہت سی تصاویر موجود تھیں۔

چرچ کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ادا کرنے والے پادری اشٹیفان کونٹس نے دو روز قبل اعلان کیا جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں چھت پر مرمت کے کام کے دوران ایک پرس ملا، اس میں موجود تصاویر اور دستاویزات کی مدد سے پرس کی مالکن کا پتا چلا اور ان خاتون کو اطلاع دی گئی۔

یہ خاتون پہلے صوبے رائن لینڈ فالز میں رہتی تھیں، اب وہ جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے شہر اور سابق جرمن دارالحکومت بون میں رہائش پزیر ہیں، انہیں تلاش کیا گیا اور ان کے پرس کے ملنے کی اطلاع ان تک پہنچا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  ویڈیو: تیز رفتار کار 70 فٹ اونچے پُل سے نیچے جا گری

مذکورہ خاتون نے بتایا کہ ان کا پرس انیس سو اکیاسی میں گم ہو گیا تھا، اُس وقت ان کی عمر سولہ برس تھی، جرمنی میں اُس زمانے میں جگہ جگہ ٹیلی فون بوتھ ہوا کرتے تھے، انہوں نے اپنا پرس ایک ٹیلی فون بوتھ میں چھوڑ دیا تھا جہاں سے وہ غائب ہو گیا۔

چالیس برس بعد انہیں اپنا پرس واپس ملنے پر بہت خوشی ہوئی تاہم اس پرس میں موجود پیسے واپس نہ ملا، دستاویزات اور ان کا پاسپورٹ مل گیا جن پر درج نام اور پتے کی مدد سے پرس کی مالکن کو انتظامیہ نے ڈھونڈ لیا۔

واضح رہے کہ جرمنی میں گمشدہ چیزوں کا قریب ہر شہر اور قصبے میں ایک دفتر قائم ہے جہاں کی انتظامیہ سے رجوع کیا جا سکتا ہے کہ آیا کوئی گمشدہ چیز یا کوئی دستاویز اس تک پہنچی ہے؟ اگر کسی کو کوئی چیز کہیں گری یا رکھی ہوئی ملے تو وہ عموماً اسے گمشدہ اشیا کے قریبی دفتر یا پولیس اسٹیشن میں جا کر حکام کے حوالے کردیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -