The news is by your side.

Advertisement

ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والے کو انعام ملے گا، خصوصی بل تیار

پشاور: خیبرپختونخوا میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف خصوصی بل تیار کرلیا گیا جس کے تحت ذخیرہ اندوزوں کے حوالے سے اطلاع دینے والے کو اب انعام ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں ‘کوڈ 19انسدادذخیرہ اندوزی’ بل تیار کیا گیا ہے۔ مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث ڈیلر کو 3 سال قید اور جرمانہ ہوگا۔

مجوزہ بل کے مطابق برآمدسامان کی لاگت کا 50فیصد تک جرمانہ ہوگا، مجسٹریٹ بغیر وارنٹ اسٹور کو سیل کرسکے گا، ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والے کو سامان کی قیمت کا 10فیصد انعام ملے گا۔

کرونا اور لاک ڈاؤن کے دوران ذخیرہ اندوزی کی شکایات کے پیش نظر قانونی بل تیار کیا گیا ہے۔

ذخیرہ اندوزی سے متعلق زیرو ٹالرنس پالیسی کو یقینی بنایا جائے،وزیراعظم

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کئی گوداموں کو سیل کیا جاچکا ہے جبکہ درجنوں ملزمان بھی گرفتار ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان نے امید دلائی تھی کہ ذخیرہ اندوزی سے متعلق زیرو ٹالرنس پالیسی کو یقینی بنائیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں