پیر, جون 15, 2026
اشتہار

امیر شخص سے شادی کا طریقہ سکھا کر کروڑوں کمانے والی خاتون

اشتہار

حیرت انگیز

جب سے دنیا ڈیجیٹل ہوئی ہے تب سے آن لائن کئی کاروبار سامنے آئے ہیں ایک خاتون امیر شخص سے شادی کا طریقہ سکھا کر کروڑوں روپے کما رہی ہے۔

یہ خاتون چین کی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے جو ’’لو گرو Love guru‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔ وہ آن لائن خواتین کو امیر مردوں سے شادی کے طریقے سکھا کر گھر بیٹھے سالانہ 150 کروڑ روپے سے زائد کما رہی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق لی چوانکو نامی یہ خاتون اپنے پیشے کی بدولت لو گرو کے نام سے مقبول ہوچکی ہے لیکن اس کے مشورے اکثر تنازعات کو بھی جنم دیتے ہیں۔

ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے تعلقات اور مالی مشورے فراہم کر کے چین میں “لو گرو” کے طور پر مقبولیت حاصل کرلی ہے۔

خاتون کی لائیو اسٹریمز کے دوران ون آن ون مشاورت کی لاگت 155 ڈالرز ہے جب کہ ان کے سب سے مشہور کورس، ’قابل قدر رشتے‘ کی قیمت 517 ڈالرز ہے۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس کی پرائیویٹ کونسلنگ پیکجز کی لاگت ہر ماہ 1,400 ڈالرز سے زیادہ ہے۔

سوشل میڈیا کے علاوہ ’لو گرو‘ نے ورک شاپس اور سیمینارز بھی منعقد کیے جہاں انہوں نے خواتین کو اس حوالے سے لیکچرز دیے۔

دوسری جانب چینی ویب سائٹ ویبو نے غلط اقدار کو فروغ دینے پر ’لو گرو‘ پر پابندی لگا دی ہے، جس کے بعد وہ اپنے کاروبار کو فروغ دینے اور صارفین کو راغب کرنے کے لیے اے آئی (آرٹیفیشل انٹلیجنس) کا استعمال کر رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں