تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پیلے پینگوئن کی خوبصورتی نے سب کو حیران کردیا، تصاویر وائرل

اٹلانٹا: جارجیا میں پیلے پینگوئن کی خوبصورتی نے سب کو حیران کردیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ جارجیا میں وائلڈ لائف فوٹو گرافر نے ایک لاکھ 20 ہزار پینگوئن میں سے زرد رنگ کی پینگوئن کو ڈھونڈ نکالا۔

فوٹو گرافر نے دعویٰ کیا ہے کہ زرد رنگ کی پینگوئن آج تک کسی نے نہیں دیکھی ہوں گی اور وہ خود بھی اس پینگوئن کو دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔

فوٹو گرافر کا کہنا تھا کہ انٹارکٹیکا اور جنوبی اٹلانٹک میں دو ماہ کی فوٹو گرافی کے دوران انہوں نے اس زرد رنگ کی پینگوئن کو دیکھا تھا جس کے کالے پروں کی جگہ زرد رنگ کے پر موجود تھے۔

تینتالیس سالہ فوٹو گرافر کا کہنا تھا کہ ہم نے فوٹو گرافی کے دوران اتنی بڑی تعداد میں پینگوئن دیکھیں تو ان کی تصویر لینے کے لیے رک گئے تاہم وہاں ہم نے ایک لاکھ 20 ہزار پینگوئن میں ایک سب سے الگ رنگت کی پینگوئن دیکھی جسے فوری طور پر اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔

Comments

- Advertisement -