تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سعودی نوجوان پر قیامت ٹوٹ پڑی، کمزور دل افراد نہ پڑھیں

ریاض: سعودی عرب میں قائم ایک پارک میں خونخوار بندروں نے نوجوان پر حملہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ مملکت کے باحہ ریجن میں پیش آیا جہاں خطرناک بندروں نے نوجوان پر حملہ کیا اس دوران ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے۔

الحسام پارک کے بندروں نے نوجوان اور بچے کو حملہ کرکے زخمی کردیا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارک میں کئی لوگ سیر کے لیے آئے ہوئے تھے کہ اس دوان بندروں کے جھنڈ نے اچانک حملہ کرکے ایک نوجوان اور بچے کو زخمی کیا۔

بندروں کے حملے میں نوجوان کے ہاتھ پر تین زخم آئے جن میں ایک گہرا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان کو علاج کے لیے کنگ فہد ہسپتال ایمرجنسی وارڈ لے جایا گیا جبکہ بچے کے ہاتھ اور کمر پر زخم آئے تاہم یہ معمولی ہیں۔

Comments

- Advertisement -