تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے نوجوان فلسطینی شہید

یروشلم : قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں ایک سترہ سالہ فلسطینی لڑکے کو گولیاں مارکرشہید کردیا جس کے بعد شہر کے حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہیمانہ واقعہ گزشتہ روز دریائے اردن کے مغربی کنارے کے وسطی شہر میں اُس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوج نے سترہ سالہ فلسطینی لڑکے مصعب فراس التمیمی کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا.

اسرائیلی فوج کی فائنرگ سے شدید زخمی ہونے والے فلسطینی لڑکے کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا.

ترجمان فلسطینی وزارت صحت نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ التمیمی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا اس کی گردن میں گولیاں ماری گئی تھیں جس کے باعث وہ جانبر نہیں ہوسکا.

جائے وقوعہ پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ فلسطینی لڑکے کو اُس وقت گولیاں ماری گئیں جب فلسطینی نوجوانوں کی کثیر تعداد قابض اسرائیلی فوج کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے.

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل و جنرل اسمبلی اور دنیا بھر سے مسترد کیے جانے کے بعد اسرائیل سفارتی ناکامی کا غصہ عام فلسطینیوں پر نکال رہا ہے.

Comments

- Advertisement -