پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

سعودی عرب سے لایا جانے والا آب زم زم اسٹور کرنے کے لیے ہدایت جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت مذہبی امور وحج نے ملک کے پانچ بڑے ایئر پورٹس پر رواں سال حجاج کرام کے لیے سعودی عرب سے پاکستان لایا جانے والا آب زم زم اسٹور کرنے کے لیے ہدایت جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ مزہبی امور کی جانب سے حج آپریشن سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں عازمین حج کی روانگی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ بعد از حج آپریشن میں حجاج کرام کی سعودی عرب سے وطن واپسی پر آب زم زم کے لیے تمام ایئرپورٹس پر معمول سے زیادہ جگہ رکھنے کے حوالے سے انتظامات کئے جائیں تمام ایئرپورٹس منیجر اپنے ایئرپورٹس پر اس سلسلے میں خصوصی انتظامات کریں۔

دوسری جانب پی آئی اے کو بھی سعودی عرب سے وطن واپسی پر آب زم زم لانے اور مسافروں کو وطن پہنچنے پر آب زم زم کے حصول کیلئے کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کیلئے بھی انتظامات کئے جائیں۔

وزارت مذہبی امور و حج کی جانب سے جاری کردہ ہدایت میں کراچی،اسلام آباد، سکھر،رحیم یار خان ،فیصل آباداور کوئٹہ ائر پورٹس شامل ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں