پاکستان کے معروف کامیڈین عادی عدیل امجد کا کہنا ہے کہ ڈکیٹ کوسٹر میں آئے اور موبائل چھین کر لے گئے۔
اداکار عادی عدیل امجد نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زندگی میں ایک ہی بار موبائل چھینا ہے جب میں کالج میں تھا اور دوست کے گھر کے دروازے پر کھڑا تھا، کوسٹر آکر رکی ایک بندہ نکلا اور چیخ کر کہنے لگا موبائل دے، میں سمجھا اسد کا دوست ہے، میں نے اسد سے کہا کہ کوئی آیا ہے میرا یہ کہنا تھا کہ ڈکیت کہنے لگا تجھے سمجھ نہیں آرہی موبائل دے۔
عادل عدیل نے کہا کہ میں نے دوست سے کہا کہ دیکھو کون آیا ہے بڑی بدتمیزی سے بات کررہا ہے، اس کو سمجھا لو مذاق اپنی جگہ ہے لیکن گالی نہ دے پھر اس نے مجھے زور دار تھپڑ رسید کردیا جس پر گھوم کر رہ گیا۔
ہمیں تھریڈز پر فالو کریں https://www.threads.com/@arynewstv
اداکار نے بتایا کہ میں اسد سے کہنے لگا کہ تیرا دوست مار رہا ہے وہ پیچھے کھڑا ہوکر کہنے لگا کہ دوست نہیں ہے، میں نے اس کو موبائل دیا تو وہ کہنے لگا کہ آئندہ فوراً دے دینا پھر وہ کوسٹر میں بیٹھ کر چلا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے تھانے جاکر بتایا کہ موبائل چھن گیا تو پولیس اہلکار پوچھنے لگے کہاں سے اور کیسے چھینا ہے جب انہیں بتایا کہ کوسٹر میں آئے تھے وہ بھی سن کر حیران رہ گئے۔


