منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

آئمہ بیگ نے مداحوں سے معذرت کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کی معروف گلوکارہ نے مداحوں سے تمام سوالات کے جوابات نہ دینے پر اُن سے معذرت کرلی۔

پاکستانی گلوکارہ نے ایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ ایک سیشن رکھا، جس میں انہوں نے اپنے پرستاروں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

آئمہ بیگ نے ویسے تو بہت سے سوالات کے جوابات دیے مگر انہوں نے چند جوابات کو انسٹاگرام اسٹوریز پر بھی شیئر کیا۔

ایک مداح نے دو گلوکاروں کے نام بتا کر آئمہ بیگ سے پوچھا کہ ان دونوں میں اُن کا پسندیدہ گلوکار کون ہے۔ مداح نے امریکی گلوکار جسٹن بیبر اور کینیڈین گلوکار شان مینڈس کے نام لکھے تھے۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے آئمہ بیگ نے بتایا کہ ’اُنہیں امریکی گلوکار جسٹن بیبر پسند ہے۔‘

ایک اور سوال کے جواب میں آئمہ بیگ نے بتایا کہ اُن کا نیا گانا آنے والا ہے۔

آئمہ بیگ نے تمام سوالات کا جواب نہ دینے پر مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ’وقت کی کمی اور سوالات کی بھرمار کی وجہ سے ہر سوال کا جواب دینا اُن کے لیے ممکن نہیں تھا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں