عالیہ بھٹ کم عمری میں شادی سے خوف زدہ
The news is by your side.

Advertisement

عالیہ بھٹ کم عمری میں شادی سے خوف زدہ

ممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ لڑکیوں اور بالخصوص شوبز سے وابستہ خواتین کو 30 سال کی عمر کے بعد شادی کا خیال دل میں لانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق نجی تقریب کے بعد عالیہ گھر کے لیے روانہ ہورہی تھیں تو انہیں میڈیا نمائندگان نے گھیر لیا اور نجی زندگی سے متعلق سوالات کیے۔

شادی سے متعلق سوال سُن کر عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ’بالی ووڈ کی بیشتر اداکارؤں نے اپنے عروج کے دور میں شادی کر کے غلطی کی کیونکہ ازدواجی زندگی شروع ہونے کے بعد اُن کا کیریئر ختم ہوگیا۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک شوبز انڈسٹری سے وابستہ خواتین کو 30 برس کی عمر کے بعد شادی کا سوچنا چاہیے کیونکہ چھوٹی عمر میں ہونے والے رشتے نہ صرف کچے ہوتے بلکہ اس کی وجہ سے مستقبل بھی خراب ہوجاتا۔

مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ کا رنبیر کپور کے لیے گانا، ویڈیو دیکھیں

بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’شادی کا لڈو اب تک نہیں چکھا مگر اس کا کوئی افسوس نہیں کیونکہ ابھی میری عمر صرف 23 برس ہے اور میں نے 30 سال تک شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے’۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے جون میں دعویٰ کیا تھا کہ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور ساتھی رنبیر کپور دو برس بعد ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کے مابین گہری دوستی تھی جو محبت میں تبدیل ہوچکی اور اب دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں اداکاروں نے اپنے گھر والوں کو راضی بھی کرلیا اور اب ان کے اہل خانہ نے 2020 تک شادی کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔

قبل ازیں یہ افواہیں بھی زیر گردش تھیں کہ عالیہ اور رنبیر کے مابین محبت کا رشتہ ہے اور دونوں ایک دوسرے کے خفیہ ملاقاتیں بھی کرتے ہیں جن کی کئی بار تصاویر منظر عام پر بھی آچکیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

واضح رہے کہ عالیہ اور رنبیر  کے درمیان قربتوں کا سلسلہ نئی آنے وال فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ پر بلغاریہ میں شروع ہوا، اس فلم میں امتابھ بچن مین کام کررہے ہیں، اسے 15 اگست 2019 کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں