(22 اکتوبر 2025): پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی عامر جمال کی نومولود صاحبزادی انتقال کرگئی۔
پاکستانی آل راؤنڈر نے عامر جمال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے نومولود بیٹی کا ہاتھ تھامے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے افسوسناک خبر شیئر کی ہے۔
عامر جمال نے شیئر کی گئی تصویر کے ہمراہ ٹوئٹ کی اللہ کی طرف سے اللہ کی طرف، میری ننھی شہزادی میں آپ کو زیادہ دیر تک نہیں سنبھال سکا، ماں اور بابا آپ کو یاد کریں گے۔
“From Allah , to Allah”
I couldn’t hold you longer my lil Angel
Baba&mama will miss you
May you stay on highest ranks in Heaven pic.twitter.com/j367GOs8VQ— Aamir Jamal (@iaamirjamal) October 22, 2025
پاکستانی کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں بیٹی کیلئے دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اللہ آپ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے‘، تاہم فی الحال بچی کے انتقال کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔
Inna lillahe waina elehe rajeon,
So sorry for your loss. May Allah give you and your wife strength to bear the loss— Sana Mir ثناء میر (@mir_sana05) October 22, 2025
دوسری جانب کرکٹر کی ٹوئٹ پر مداحوں سمیت اسپورٹس شخصیات بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے والدین کیلئے صبر کی دعا کررہے ہیں, پاکستانی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے عامر جمال کی ٹوئٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اہلیہ سمیت ان کیلئے بھی صبر کی دعا کی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


