The news is by your side.

Advertisement

ٹھگ آف ہندوستان: عامر خان کی پہلی جھلک، تصاویر وائرل

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ٹھگ آف ہندوستان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اُن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ٹھگ آف ہندوستان میں مسٹر پرفیکٹ، بگ بی، کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ سمیت دیگر اداکار اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

فلم بینوں کے مطابق ٹھگ آف ہندوستان بالی ووڈ انڈسٹری کے لیے اہم پیشرفت ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ اس میں شوبز انڈسٹری کے لیے بڑے ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ترکی کے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں عامر خان کی دھوم

یاد رہے کہ مسٹر پرفیکٹ کی بھی دیرینہ خواہش تھی کہ وہ بالی ووڈ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کریں اُن کی یہ خواہش اس فلم کے ذریعے بھی پوری ہورہی ہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ عامر خان اس فلم میں ایک نئی انداز سے جلوہ گر ہوں گے،  انٹرنیٹ پر مسٹر پرفیکٹ کی شوٹنگ کے دوران لی جانے والی تصاویر سامنے آئیں تو اُن کے مداح فلم دیکھنے کے لیے مزید بے چین ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان گانے پر ڈانس کا منظر عکس بند کروارہے تھے کہ اُن کی کسی نے تصاویر لے کر سوشل میڈٰا پر وائرل کیں۔

یاد رہے کہ عامر خان کا شمار بالی ووڈ کے اُن اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنی ہر نئی فلم کے لیے نیا روپ دھارتے ہیں تاکہ بہتر سے بہتر کردار ادا کرسکیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں