جمعرات, ستمبر 10, 2026
اشتہار

عامر خان نے معین اختر کے پروگرام ’لوز ٹاک‘ کی اقساط مانگیں، ثروت گیلانی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ ان سے بھارتی اداکار عامر خان نے معین اختر کے پروگرام ’لوز ٹاک‘ کی اقساط مانگی ہیں۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ہماری ویب سیریز بیرون ملک دیکھی گئی تو بھارت میں بہت سے لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا، عامر کی پروڈکشن ٹیم میں سے ایک شخص کو جانتی ہوں انہوں نے مجھے فون کیا تو مجھے لگا کہ فلم میں کاسٹ کرنے کے لیے فون کررہے ہیں۔

ثروت گیلانی نے بتایا کہ لیکن عامر خان نے مجھ سے مرحوم اداکار معین اختر کے پروگرام ’لوز ٹاک‘ کی ساری اقساط مانگیں۔

اداکارہ کے مطابق عامر خان نے معین اختر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا اداکار دیکھا ہی نہیں ہے جو اتنے سارے گیٹ اپ کرسکتا ہے۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

انہوں نے مزید کہا کہ معین اختر کی اداکاری کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔

واضح رہے کہ پروگرام ’لوز ٹاک‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا تھا جس کے میزبان انور مقصود تھے اور معین اختر اس میں مختلف کردار نبھاتے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں