تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

عامر خان کا فلمی کیریئر تباہ ہونے کا خدشہ

ممبئی: بھات کے خود ساختہ فلمی ناقد کمال آر خان نے بالی وڈ کے ”مسٹر پرفیکشنسٹ“ عامر خان کا فلمی کیریئر تباہ ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کمال آر خان نے لکھا کہ مجھے روزانہ فلم ”لال سنگھ چڈھا“ کے بارے میں منفی تبصرے مل رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ میرا ماننا ہے کہ عامر خان کو یہ فلم ریلیز نہیں کرنی چاہیے کیوں کہ یہ ان کے لیے بڑی تباہی بن جائے گی اور اداکار کا کیریئر ختم ہو جائے گا۔

عامر خان، کرینہ کپور، ناگا چیتنیا، مونا سنگھ اور مانو وی جے کی اداکاری میں بننے والی ”لال سنگھ چڈھا“ رواں سال 22 اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

”لال سنگھ چڈھا“ 1994 کی کلاسک ”فارسٹ گمپ“ کا ریمیک ہے جس میں ٹام ہینکس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

فلم کی ہدایات ادویت چندن نے دی ہیں جب کہ اسے عامر خان، کرن راؤ اور ویاکام 18 موشن پکچرز کے تعاون سے پروڈیوس کیا جارہا ہے۔

اداکار نے انٹرویو میں ”فارسٹ گمپ“ کا ریمیک بنانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ہمیشہ فارسٹ گمپ کو بطور اسکرپٹ پسند کیا ہے، یہ اس کردار کے بارے میں ایک شاندار کہانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زندگی کی تصدیق کرنے والی کہانی یہ ایک اچھی فلم ہے، یہ پورے خاندان کے لیے ایک فلم ہے۔

Comments

- Advertisement -