تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

عامر خان کا ہربھجن اورعرفان پٹھان کو چیلنج، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ہربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان کو چیلنج دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی اداکارعامر خان نے ہربھجن اور عرفان پٹھان کے ساتھ کرکٹ کھیلی تاہم کرکٹرز کا ماننا تھا کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کو اداکاری تک ہی محدود رہنا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر شیئر ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان، ہربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

ویڈیو میں پہلے عرفان پٹھان کہتے ہیں کہ امتحان کی گھڑی آگئی ہے جب میں ان دونوں کو ثابت کروں گا کہ میں ایک کرکٹر ہوں اور پھر یہ دونوں مجھے درخواست کریں گے کہ آپ ہماری ٹیم میں کھیلو۔

ویڈیو کے دوسرے حصے میں سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان اداکار عامر خان کو گیند کروانے کے لیے تیار ہیں اور اس دوران ہربھجن عرفان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

تاہم عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہیں اداکاری سے جڑے رہنے کا ہی مشورہ دیا۔

عرفان پٹھان نے کہا کہ اداکاری میں ری ٹیک ہوسکتے ہیں لیکن کرکٹ میں نہیں، آپ کو یہاں فاسٹ بولرز، لیگ اسپنرز اور مسٹری اسپنرز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میری عامر بھائی کو یہ تجویز ہے کہ وہ صرف اداکاری پر ہی توجہ ہیں، کرکٹ ہم پر چھوڑ دیں۔

ہربھجن سنگھ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں عامر خان کی طرح اداکار بنوں لیکن یہ ناممکن ہے۔ عامر بھائی آپ پر اداکاری اچھی لگتی ہے، کرکٹ نہیں۔

Comments

- Advertisement -