عامر خان کی "دنگل" چین میں ریلیز ہوتے ہی 1000 کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی بالی ووڈ فلم -
The news is by your side.

Advertisement

عامر خان کی “دنگل” چین میں ریلیز ہوتے ہی 1000 کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی بالی ووڈ فلم

نئی دہلی : بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’دنگل ‘ چین میں ریلیز ہوتے ہی 1000 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی پہلی بالی ووڈ فلم گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم’ دنگل ‘نے چین میں بھی دھوم مچا دی، فلم دنگل 5مئی کو چین کے سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی ، فلم نے چینی باکس آفس پر 10 دن کے اندر 382 کروڑ روپے کا بزنس کرکے اپنی ہی فلم “پی کے” کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور چین میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی بالی ووڈ فلم بن گئی۔

فلم دنگل دنیا بھر سے مجموعی طور پر 1026 کروڑ روپے کما چکی ہے۔

D1

اس سال کے بیجنگ فلم فیسٹیول میں ’شوائی جیاو بابا‘ کے نام سے دنگل کی نمائش کی گئی تھی۔

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے پچھلے ماہ بیجنگ، شنگھائی، اور چینگڈو میں ایک ہفتے کی طویل تشہیری مہم کی قیادت کی۔

فلم بھارتی پہلوان ماہاویر سنگھ پھوگٹ کی زندگی کی کہانی پر مبنی ہے جو اپنی بیٹیوں ببیتا اور گیتا کوریسلنگ سکھاتے ہیں، عامر خان کے علاوہ فاطمہ ثنا شیخ ،سانیا ملہوترا اور ساکشی تنور نے اہم کردار نبھایا ہے جبکہ نتیش تیواری فلم دنگل کے ہدایتکار ہیں۔

اس سے قبل عامر خان کی فلم پی کے نے چین میں 70 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں