منگل, جون 9, 2026
اشتہار

عامر خان اور گوری اسپرٹ کی شادی کی تفصیلات اور ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

(3 جون 2026): بولی وڈ سُپر اسٹار عامر خان اور ان کی پارٹنر گوری اسپرٹ شادی کے بندھن میں بندھنے کیلیے تیار ہیں۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اور گوری اسپرٹ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور گزشتہ سال اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر اداکار نے پہلی بار میڈیا سے اپنی محبت کا تعارف کروایا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ کسی شاہانہ جشن کا انتخاب کرنے کے بجائے عامر خان اور گوری اسپرٹ گھر پر ہی ایک سادہ اور نجی تقریب کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس میں قریبی خاندان کے افراد اور چند خاص دوست شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق کے بعد رینا گھر چھوڑ کر گئیں تو ڈیرھ سال تک شراب پیتا رہا، عامر خان

یہ پیشرفت عامر خان کی جانب سے گوری اسپرٹ کے ساتھ اپنے رشتے کے بارے میں عوامی سطح پر بات کرنے کے چند ماہ بعد سامنے آئی ہے جہاں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ جذباتی طور پر خود کو پہلے ہی ان کے ساتھ وابستہ سمجھتے ہیں۔

جوڑے کے ایک قریبی ذریعے نے بتایا کہ دونوں ایک سال سے کچھ زیادہ عرصے سے ایک خاندان کی طرح ساتھ رہ رہے ہیں، انہوں نے مل کر ایک خوشگوار اور مستحکم زندگی بنائی ہے اور اب انہوں نے اپنے خاندانوں کی موجودگی میں اسے باضابطہ شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذریعے نے انکشاف کیا کہ شادی کیلیے 5 جولائی 2026 کا انتخاب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان کو اکثر اپنی سابقہ بیویوں رینا دتا اور کرن راؤ کے ساتھ خوشگوار اور احترام پر مبنی تعلقات برقرار رکھنے پر سراہا گیا ہے۔

بولی وڈ اداکار نے اس سے قبل کرن راؤ سے شادی کی تھی اور انہوں نے 16 سال ساتھ رہنے کے بعد 2021 میں اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا۔ وہ اپنے بیٹے آزاد کی مل کر پرورش کرتے ہیں اور اب بھی ایک خاندان کی طرح ہیں۔

اس سے پہلے عامر خان کی شادی رینا دتا سے ہوئی تھی۔ انہوں نے 1986 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے ایرا اور جنید خان ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں