تازہ ترین

عامر خان کی بیٹی کی منگنی میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی منگنی کے موقع پر رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز ایرا خان کی اپنے بوائے فرینڈ نوپور شکھیرے کے ساتھ منگنی ہوئی۔ ممبئی میں منعقد ہونے والی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

آج تقریب کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں عامر خان نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

اداکارہ نے خوشی کے موقع پر فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ کے مشہور گانے ’پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا‘ پر رقص کیا۔ انہوں نے اس فلم میں اداکارہ جوئی چاولہ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

رقص کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا اور اسے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر بھی کیا جا رہا ہے۔

تقریب میں عامر خان کی سابقہ اہلیہ رینا دتہ اور کرن راؤ سمیت قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی۔ ایرا خان اداکار کی پہلی اہلیہ رینا دتہ کی بیٹی ہیں۔

Comments

- Advertisement -