تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عامر خان کی ترک صدر کی اہلیہ سے ملاقات، بھارتی انتہا پسندوں کی ہرزہ سرائی

نئی دہلی : بالی ووڈ کے معروف اداکار مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی ترک خاتون اول ایمینے سے ملاقات پر بھارتیوں نے عامرخان کو’’رانگ نمبر‘‘ قرار دینا شروع کردیا، سوشل میڈیا پر عامرخان کے ساتھ ساتھ شاہ رخ خان اور سلمان خان پر تنقید شروع کردی۔

بالی ووڈ کنگ عامر خان کی ترک خاتون اول ایمینے اردوان سے ملاقات ہوئی، ایمینے اردوان نے پندرہ اگست کو عامرخان سے ملاقات کی تصاویرٹوئٹر پرشیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ عامرخان نئی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کی شوٹنگ ترکی میں کر رہے ہیں۔

عامر خان کی یہ ملاقات بھارتیوں کو پسند نہ آئی اور انہوں نے سوشل میڈیا پر گولہ باری شروع کردی، ایک انتہاپسند بھارتی نے الزام لگایا کہ عامر خان اپنی فلموں میں ہندو مخالف مواد استعمال کرتے ہیں، مودی فین نے لکھا کہ تینوں خان اسرائیلی وزیراعظم سے کیوں نہیں ملتے؟

ستیام شیوم نامی صارف نے لکھا کہ عامرخان نے بھارتی خود مختاری کو چیلنج کیا ہے، دوسری جانب بھارت کے تنگ نظر میڈیا نے بھی واویلا شروع کر دیا، اپنی رپورٹس میں اداکار عامر خان پر غدار اور پاکستان کی حمایت کے الزامات لگائے، اس حوالے سے مبصرین کا کہنا ہے کہ ترکی کی جانب سے کشمیریوں کی حمایت کے بیان کے سبب ترک خاتون اول سے عامر خان کی ملاقات بھارتیوں کو ہضم نہیں ہورہی ہے۔

Comments

- Advertisement -