site
stats
انٹرٹینمںٹ

مسٹر پرفیکٹ کا کارنامہ، نئی فلم کے لیے وزن میں حیرت انگیز کمی

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اپنی نئی آنے والے فلم کے لیے ایک بار خود کو جسمانی طور پر تبدیل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی فلموں اور مداحوں کو متاثر کرنے والے مسٹر پرفیکٹ نے ایک بار پھر اپنی نئی آنے والی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کے لیے جسمانی طور پر تبدیلی کرلی۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق عامر خان نے سخت محنت کے بعد اس بار اپنے وزن میں 70 کلو سے زیادہ کمی کی کیونکہ وہ فلم میں ایسا کردار ادا کرنے جارہے ہیں جس کے لیے انہیں اس روپ میں نظر آنا ضروری تھا۔

عامر خان کے ساتھ اس فلم میں بالی ووڈ انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن بھی کام کررہے ہیں، مسٹر پرفیکٹ اس حوالے سے کافی پرجوش بھی ہیں کیونکہ امیتابھ کے ساتھ اُن کی یہ پہلی فلم ہے۔

بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ ان دنوں اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اُن کے فین کلب نے بالی ووڈ اداکار کی نئی تصاویر جاری کی ہیں جو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوئی اور عامر خان کے مداح انہیں دیکھ کر خود بھی حیران رہ گئے۔

یاد رہے عامر خان نے اس سے پہلے آنے والی فلم دنگل کے لیے خاص طور پر جسمانی محنت کی تھی جس کے بعد وہ باقاعدہ پہلوان نظر آنے لگے تھے، انہوں نے اپنی ایک فلم مہاویر میں وزن کو 98 کلوگرام تک پہنچایا تھا تاکہ بوڑھے شخص کا کردار ادا کریں تاہم اسی فلم میں جوانی کے حصے میں انہوں نے اپنا وزن 25 کلو کم بھی کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top