اشتہار

عامر خان کی بھتیجی احتجاج کے دوران زخمی، تشدد کے نشانات کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بھتیجی اور اداکارہ زین ماری خان  نے ممبئی پولیس کی حراست کے دوران اپنے جسم پر پڑنے والے زخموں اور تشدد کے نشانات کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کی بھتیجی اور اداکارہ زین ماری خان نے ممبئی میں ایک احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد اپنے تجربے اور جسم پر موجود زخموں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔ اس واقعے میں زین ماری کے ساتھ مشہور اداکار عمران خان اور لیکھا واشنگٹن کو بھی حراست میں لیا گیا تھا، جنہیں چند گھنٹے بعد رہا کر دیا گیا۔

زین ماری خان نے انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے بازوؤں، انگلیوں اور ٹانگوں پر موجود نشانات دکھائے۔ کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے انہوں نے پیغام دیا کہ ہمیں اتنا نہ ڈراؤ کہ خوف ہی ختم ہو جائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zayn Khan (@zaynmarie)

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا وہ (ریاست کو) انٹرنیٹ پر بے نقاب کرتی ہے جبکہ ویڈیو کے ساتھ ڈیموکریٹک فٹ چیک کا عنوان درج کیا۔ یہ ویڈیو اس واقعے کے ایک دن بعد سامنے آئی جب ممبئی میں احتجاج کے دوران انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کارروائی کے دوران زین ماری کے علاوہ عمران خان اور ان کی ساتھی اداکارہ لیکھا واشنگٹن کو بھی 10 اکتوبر 2026 کو حراست میں لیا گیا تھا۔ تاہم کچھ گھنٹوں کی حراست کے بعد تینوں کو رہا کر دیا گیا، جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خیریت کی اطلاع دی۔

عمران خان نے پولیس وین کے اندر سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں معلوم نہیں کہ انہیں کیوں گرفتار کیا گیا تھا، اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں تقریباً دو گھنٹے تک وین میں گھمایا جاتا رہا۔

دوسری جانب لیکھا واشنگٹن نے ویڈیوز کے ذریعے تصدیق کی کہ وہ رہائی کے بعد محفوظ ہیں، البتہ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ پولیس کی وجہ سے انہیں گھر جانے کے لیے سواری حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

زین ماری خان، عمران خان، لیکھا واشنگٹن اور 400 سے زائد دیگر مظاہرین کو ممبئی پولیس نے اگست کرانت میدان کے باہر ’کوکروچ جنتا پارٹی‘ کے احتجاج میں شرکت کرنے پر حراست میں لیا تھا۔

یہ مظاہرہ ووٹر لسٹوں کی خصوصی نظرثانی میں مبینہ بے ضابطگیوں پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ اگست کرانت میدان میں اس اجتماع کے لیے کوئی اجازت نہیں لی گئی تھی، کیونکہ عدالتی احکامات کے تحت شہر میں مظاہروں کے لیے صرف آزاد میدان کو مخصوص مقام قرار دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں