جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

عامر خان کے پیغام نے مداحوں کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامر خان نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہتے ہوئے آخری پوسٹ شیئر کردی۔

بھارتی اداکار عامر خان نے اپنی 56ویں سالگرہ پر اعلان کیا کہ وہ سوشل میڈٰیا چھوڑ رہے ہیں، اداکار نے اپنا یہ پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مداحوں کو بتایا کہ وہ اب ان کے لیے سوشل میڈیا پر دستیاب نہیں ہوں گے۔

عامر خان نے لکھا کہ دوستوں، سالگرہ کے موقع پر آپ لوگوں کے پیار اور محبت کا بہت بہت شکریہ، میرا دل اس وقت بہت جذباتی ہے۔

اداکار نے یہ بھی لکھا کہ ’دوسری خبر کے مطابق یہ میری سوشل میڈیا پر آخری پوسٹ ہے، یہ جانتے ہوئے بھی کہ میں بہت متحرک ہوں، میں نے یہ دکھاوا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

عامر خان نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اسی طرح بات چیت کرتے رہیں گے جیسے پہلے کیا کرتے تھے۔

اداکار نے بتایا کہ ان کے پروڈکشن ہاؤس نے ایک نیا چینل بنایا ہے، اس حوالے سے میری اور میری فلموں کی اپ ڈیٹس اس ہی چینل کے ذریعے مل سکتی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں