جمعرات, اپریل 23, 2026
اشتہار

عامر خان کا سلیم خان کی صحت کے حوالے سے انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (26 فروری 2026): نامور بالی وڈ اداکار عامر خان نے سلمان خان کے والد و تجربہ کار اسکرین رائٹر سلیم خان کی صحت کے حوالے سے تازہ معلومات بتا دیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق سُپر اسٹار عامر خان نے سلیم خان کی صحت کے حوالے سے نئی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب بھی انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں زیرِ علاج ہیں۔

ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں عامر خان نے بتایا کہ وہ سلیم خان کی عیادت کیلیے اسپتال گئے تھے لیکن آئی سی یو میں ہونے کی وجہ سے ان سے براہِ راست ملاقات نہ ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا وینٹی لیٹر پر موجود سلیم خان سے متعلق اہم بیان

’میں سلیم صاحب سے ملنے گیا تھا۔ ہم سب دعا کر رہے ہیں کہ وہ جلد ٹھیک ہو جائیں کیونکہ وہ آئی سی یو میں ہیں۔ میری ان سے ذاتی طور پر ملاقات تو نہیں ہو سکی لیکن ان کے خاندان کے ساتھ وقت گزارا۔‘

بالی وڈ اداکار نے مزید بتایا کہ میں سلیم خان کے اہل خانہ سے مسلسل رابطے مین ہوں اور ان کی خیریت سے آگاہ رہتا ہوں، جیسا کہ ان کی بیٹی علویرا مجھے بتا رہی ہیں کہ والد کی صحت میں بہتری آ رہی ہے، ہم سب دعاگو ہیں کہ وہ جلد گھر واپس آ جائیں اور مکمل صحت یاب ہو جائیں۔

واضح رہے کہ سلیم خان کو چند روز قبل لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ 18 فروری کو ڈاکٹروں نے تصدیق کی تھی کہ ایک نیورو سرجن نے ان کا ڈیجیٹل سبٹریکشن انجیوگرافی پروسیجر کامیابی سے مکمل کر لیا۔

سلمان خان سمیت اہل خانہ طبی معلومات کی عوامی سطح پر تشہیر سے ناخوش ہیں۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ مریض کی رازداری کا خیال رکھا جائے اور مزید تفصیلات میڈیا سے شیئر نہ کی جائیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں