تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

عامر خان نے شراب کیسے چھوڑی؟ اداکار نے بتا دیا

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے ”مسٹر پرفیکشنسٹ“ عامر خان نے شراب پینے کی عادت اور اسے مکمل طور پر چھوڑ دینے سے متعلق بتا دیا ہے۔

گزشتہ روز 14 مارچ کو عامر خان کی سالگرہ تھی، انہوں نے زندگی کی 57 بہاریں دیکھ لی ہیں۔ اداکار نے سالگرہ کے موقع پت میڈیا سے گفتگو کی اور اپنے آنے والے پروجیکٹس اور دیگر سوالات کے جواب دیے۔

بھارت کے ایک نجی نیوز چینل کے ساتھ بات چیت کے دوران عامر خان نے رینا دتہ اور کرن راؤ کے ساتھ اپنی طلاق کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے شراب کے ساتھ اپنی جنگ کے بارے میں بتایا جسے اب وہ چھوڑ چکے ہیں۔

”لال سنگھ چڈھا“ کے اداکار نے کہا کہ میں کبھی کبھی شراب پیتا تھا لیکن اب بالکل بھی نہیں پیتا، کچھ لوگ دو گھونٹ لیتے ہیں اور بے قابو ہو جاتے ہیں لیکن میں ان لوگوں میں سے نہیں تھا جو باقاعدگی سے پیتے تھے۔

عامر خان نے کہا کہ میں کچھ خاص موقعوں پر شراب کو ہاتھ لگاتا تھا اور جب بھی پینے بیٹھتا تو پوری بوتل پی جاتا تھا، پھر میں نے محسوس کیا کہ یہ ٹھیک نہیں ہے۔

اداکارہ نے گفتگو میں کہا کہ جب آپ نشے میں ہوتے ہیں تو کچھ ایسی باتیں کہہ جاتے ہیں جس پر بعد میں پچھتاوا ہوتا ہے لیکن میرے ساتھ ایسا اب تک نہیں ہوا، حقیقت یہ ہے کہ شراب پینے والا شخص اپنے کنٹرول میں نہیں رہتا۔

گزشتہ برس جولائی میں عامر خان اور کرن راؤ نے ایک مشترکہ بیان میں اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ عامر خان جلد ہی تیسری شادی کرلیں گے۔

عامر خان نے فلمساز کرن راؤ سے دوسری شادی 28 دسمبر 2005 میں کی تھی۔ دونوں کی ملاقات معروف فلم ”لگان“ کی شوٹنگ پر ہوئی تھی جہاں کرن بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرائض سرانجام دے رہی تھیں جب کہ عامر خان فلم میں مرکزی کردار نبھا رہے تھے۔

خیال رہے کہ عامر خان کی پہلی اہلیہ رینا دتہ تھیں جن سے ان کے دو بچے جنید خان اور آئرا خان ہیں، عامر خان کی رینا دتہ سے طلاق شادی کے 16 سال بعد سال 2002 میں ہوئی۔

Comments

- Advertisement -