اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

عامر خان کو سیکیورٹی نے اپنے ہی دفتر سے باہر نکال دیا، وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے مشہور کامیڈین و اداکار سنیل گروور جو حال ہی میں دی گریٹ انڈین کپل شو میں عامر خان کی شاندار نقالی کرنے پر وائرل ہوگئے تھے ایک بار پھر اپنی بے مثال نقالی کے باعث سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں جاری ہونے والی فلم ہیپی پٹیل کے پروموشنل ویڈیو میں ایک مزاحیہ منظر دکھایا گیا ہے جس میں سنیل گروور بالی ووڈ اداکار عامر خان کی ایسی نقل کرتے دیکھے گئے کہ خود مسٹر پرفیکشنسٹ بھی پہچانے نہیں گئے اور منظر میں سیکیورٹی انہیں اپنے ہی دفتر سے باہر نکال دیتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار و ہدایتکار ویر داس عامر خان کے دفتر میں داخل ہوتے ہیں۔ دفتر کے اندر سنیل گروور، عامر خان کے لباس اور انداز میں مکمل طور پر کردار میں ڈوبے ہوئے ہوتے ہیں، ابتدا میں ویر داس کو شبہ ہوتا ہے تاہم سنیل گروور کی نقالی اس قدر متاثر کن ہوتی ہے کہ وہ انہیں ہی عامر خان سمجھ لیتے ہیں۔

سنیل گروور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بن کر ویر داس کی فلم ہیپی پٹیل کی تعریف کرتے ہیں جو ویر داس کی بطور ہدایتکار پہلی فلم ہے۔ وہ نہ صرف ویر داس کو بونس کا چیک دیتے ہیں بلکہ فلم کے سیکوئل کے لیے بھی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پراعتماد انداز میں فلم کی کامیابی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’مجھے تم پر بہت فخر ہے۔ تم نے کیا زبردست فلم بنائی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ میرا تجربہ ہے۔ اگر فلم سپر ہٹ نہ ہوئی تو میرا نام عامر خان نہیں۔ اسے آسکر ملے گا۔ یہ لو سیکوئل کا چیک‘۔

اسی دوران اصل مسٹر پرفیکشنسٹ دفتر میں داخل ہوتے ہیں اور سنیل گروور کو اپنی نقالی کرتے دیکھ کر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ کون ہے، تاہم ویر داس اصل عامر خان کو پہچاننے میں ناکام رہتے ہیں اور الٹا انہیں سنیل گروور قرار دے دیتے ہیں۔

مردانی 3 کی کہانی کیا ہے؟

سیکیورٹی اہلکار بھی دھوکے کا شکار ہو کر اصل مسٹر پرفیکشنسٹ کو ہی دفتر سے باہر نکال دیتے ہیں جبکہ جعلی عامر (سنیل گروور) دفتر میں موجود رہتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں