The news is by your side.

عامر خان اداکاراؤں کے ہاتھ پر کیوں ’تھوکتے‘ ہیں؟

بالی ووڈ ہدایت کارہ اور کوریو گرافر فرح خان نے اداکار عامر خان سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا۔

بالی ووڈ ہدایت کارہ اور کوریو گرافر فرح خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اداکار عامر خان شوٹنگ کے دوران فلم کے سیٹ پر ساتھی فنکاروں کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہیں لیکن ان کی ایک عجیب عادت ہے جو وہ کئی عرصے سے کرتے ہوئے آرہے ہیں۔

فرح خان نے بتایا کہ عامر خان سیٹ پر موجود ہر نئے شخص کو کہتے ہیں اپنا ہاتھ دکھاؤ میں تمہاری ہاتھ کی لکیریں پڑھ کر بتاتا ہوں اور جیسے ہی وہ شخص اپنا ہاتھ آگے بڑھاتا ہے عامر خان اس پر تھوک دیتے ہیں۔

جب خود اداکار عامر خان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں نے جس جس ہیروئن کے ہاتھ پر تھوکا ہے وہ نمبر ون بن گئی۔

واضح رہے کہ عامر خان فلم لال سنگھ چڈھا میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں فلم کے ان کے ہمراہ کرینہ کپور ودیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: عامر خان کا محبت میں ناکامی پر سر منڈوانے کا انکشاف

گزشتہ دنوں عامر خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ میں نے ہدایت کار کیتن مہتا کو سر منڈوا کر حیران کر دیا تھا، میں نے ایک لڑکی کو کھو دیا تھا جس سے میں بےحد محبت کرتا تھا، ایک دن اس نے مجھے بتایا کہ وہ مجھ سے محبت نہیں کرتی اور اس کے ردعمل میں، میں نے سر منڈوا لیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ جب ہدایت کار کیتن مہتا سے ملنے گیا تو وہ مجھے دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔ انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ ”آپ کے بال کہاں ہیں؟“

انٹرویو میں عامر خان نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ کس طرح انہوں نے اپنی سابقہ بیوی رینا دتہ کو خون سے ایک خط لکھا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں