تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

عامرلیاقت حسین نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

کراچی : معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، اس بات اعلان انہوں نے کراچی میں عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر معروف ٹی وی اداکار عابد علی نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے منحرف رہنما اور ٹی وی اینکر عامر لیاقت نے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ہے، انہوں نے کہا کہ خان صاحب کے ویلکم سے لگ رہا ہے میں اس جماعت میں بہت پہلے ہی شامل ہوچکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے میں نے”سیاہ ست”چھوڑی تھی اب میں سیاست میں واپس آیا ہوں، پی ٹی آئی میرا آخری مقام ہے، یہ وہ گھر ہے جس پر ماں باپ کہتے ہیں اس کے بعد جنازے کے ساتھ نکلنا، عمران خان اور میری عمر میں زیادہ فرق نہیں ہے۔

عامر لیاقت نے کہا کہ عمران خان صاحب پاکستان کی ترقی کیلئے جدوجہد اور کرپشن کیخلاف بھرپور کام کررہے ہیں، خان صاحب کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انشااللہ الیکشن میں پی ٹی آئی کراچی سے کلین سوئپ کرے گی، آپ مجھے بھتہ خور، ٹارگٹ کلر، مافیا بھی کہہ سکتے ہیں مجھے فرق نہیں پڑتا۔

عامر لیاقت اور عابد علی کو خوش آمدید کہتا ہوں، عمران خان 

اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے عامر لیاقت حسین کو پارٹی میں شمولیت پرخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کو تحریک انصاف میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتا ہوں،عامر لیاقت کی پی ٹی آئی کو ضرورت ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نوجوانوں کے نمائندے نہیں تو اور کون ہیں ؟ انسان غلطیوں سے سیکھ کر ہی اپنا راستہ بدلتے ہیں، ماضی کی غلطیوں پر کسی کو آگے بڑھنے سے نہیں روکا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانوں کی اچھائی پر یقین رکھتا ہوں، میری عوام سے اپیل ہے کہ پارٹی میں میرے لئے نہیں بلکہ اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کیلئے آئیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ میں ماضی میں کراچی کی روشنیوں کو دیکھ چکا ہوں، یہ شہر جس طرح تباہ ہوا ہے اب وقت ہے کہ یہاں کے لوگ اسے ٹھیک کریں، ہر بار حکومت میں آنے کیلئے باریاں لینے والے حکمران اس شہر کے حالات ٹھیک نہیں کرسکتے۔

پی ٹی آئی کو ایک موقع ضرور ملنا چاہئے، عابد علی 

پریس کانفرنس میں معروف ٹی وی اور فلم کے اداکار عابد علی نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

عابد علی کا کہنا تھا کہ ایک وقت میں کراچی کو ہم نے روشنیوں کا شہر دیکھا ہے، پاکستان تحریک انصاف کا ماضی بےداغ ہے، عمران خان اور پی ٹی آئی کو ایک موقع ضرور ملنا چاہئے۔

وقت آئے گا کہ جب عمران خان کرپشن ختم اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا، مجھے یقین ہے کہ آنے والا کل پاکستان کے لئے بہت روشن ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -