The news is by your side.

Advertisement

مہاجر قوم کی خاطر کامران ٹیسوری کو دستبردار ہوجانا چاہیے، عامر لیاقت

کراچی: معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ مہاجر قوم کو انتشار سے بچانے کے لیے کامران ٹیسوری کو رضاکارانہ طور پر سینیٹ امیدوار کی نشست سے دستبردار ہوجانا چاہیے۔

عدالت کی جانب سے ٹیلی ویژن پر آنے کی اجازت ملنے کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سب سےپہلے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور کو ایک گھنٹے کا طویل انٹرویو دیا۔

الیونتھ آور کے میزبان وسیم بادامی نے دوران پروگرام اینکر پرسن کو اُن کی شعلہ بیانی کے مختلف ویڈیوز دکھائے اور اُن سے وضاحت  پوچھی جس پر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ یہ مختلف کلپس ہیں مگر یہ بتانا چاہتا ہوں کہ پاک فوج کے خلاف نعرے لگانے والوں کو غدار ضرور کہا تھا۔

ایم کیو ایم کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ’میں 23 اگست کے بعد فاروق ستار کے قریب رہا، اس لیے یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ کل یہ سب ایک ہی ہوں گے‘۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ڈاکٹر فاروق ستار میمن ہیں اس لیے انہوں نے سونا اپنے پاس رکھ کر باقی لوگوں کو چاندی یا دیگر دھاتیں تقسیم کردیں، مہاجر قوم کی خاطر کامران ٹیسوری کو رضاکارانہ دستبردار ہوجانا چاہیے‘۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم میں سینیٹ انتخابات کے امیدوران کی نامزدگی پر فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے مابین شدید خلیج ہے، دونوں دھڑوں نے آج الیکشن کمیشن میں علیحدہ علیحدہ امیدواران کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک تھی اور آئندہ بھی ایک رہے گی، ہم نے ایک پنڈال کے نیچے فارم جمع کروائے آئندہ مل کر امیدوار کے نام پر اتفاق کرلیں گے۔

دوسری جانب کچھ دیر قبل ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی فاروق ستار کو منانے کے لیے اُن کی رہائش گاہ پہنچی مگر ایک گھنٹے طویل انتظار کے بعد بہادرآباد سے آنے والے رہنما ناکام واپس لوٹے۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں