تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے

سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا...

ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کیسے واقع ہوئی؟ قبر کشائی سے متعلق اہم خبر

کراچی : مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی موت کی وجہ جاننے کیلئے قبر کشائی 23 جون کو صبح ساڑھے9بجے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کے لیے 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، میڈیکل بورڈ پولیس سرجن سمیعہ سید کی سربراہی میں تشکیل دیا۔

میڈیکل ٹیم میں ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام، ایچ او ڈی فرانزک میڈیسن جناح پرویز ، فرانزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام لوہانہ اورڈاکٹر گلزار علی سولنگی شامل ہیں جبکہ ایم ایل او ڈاکٹر اریب بقائی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

عدالتی احکامات پر 23 جون بروز جمعرات عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کی جائے گی، قبر کشائی صبح ساڑھے9بجے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پرہوگی۔

مزید پڑھیں : ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کیلئے عدالت کا بڑا حکم

گذشتہ روز عدالت نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کا سبب جانے کیلئے میڈیکل بورڈ بنانے اور پوسٹ مارٹم کیلئے ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لئے قبرکشائی کا حکم دیا تھا، درخواست گزار عبدالاحد نے کہا تھا کہ عامر لیاقت کی اچانک پراسرار موت ہوئی ہے، وہ معروف شخصیت ہیں، وجہ موت کا تعین ضروری ہے۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ عامر لیاقت کی اچانک موت سے ان کے مداحوں میں شکوک و شبہات ہیں، شبہ ہے عامر لیاقت کو جائیداد کے تنازعے ہر قتل کیا گیا ہے

Comments

- Advertisement -