کراچی سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین لاک ڈاؤن پابندیوں کو جواز بنا کر شہریوں سے ہتک آمیز سلوک اور پولیس کی مبینہ زیادتوں کے خلاف پھٹ پڑے۔
ڈاکٹرعامر لیاقت حسین ویکسینیشن کارڈز کے معاملے پر بیچ سڑک پر پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے اور اپنے ہی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پولیس سے جھگڑے کی ویڈیو شیئر کردی۔
ویڈیو میں عامرلیاقت کو پولیس اہلکاروں کے سامنے کھڑے ہو کر زور زور سے بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
اپنے حلقے میں پولیس کی پیدا گیری نہیں چلنے دوں گا، عوام کو روک روک کر پیسے مانگ رہے تھے منہ کھلا ہوا ہے ان کا لاک ڈاؤں میں … پورا دن کئی ٹریفک پولیس اور پولیس کے اہلکاروں کو پکڑا ہے pic.twitter.com/w33Wnm51EW
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) August 2, 2021
ویڈیو کے ساتھ عامر لیاقت نے لکھا کہ اپنےحلقےمیں پولیس کی پیداگیری نہیں چلنےدوں گا پولیس والےعوام کوروک روک کرپیسےمانگ رہےتھے۔
انہوں نے لکھا کہ لاک ڈاؤن پولیس والوں نےمنہ کھلا رکھا ہوا ہے پورا دن کئی ٹریفک پولیس اور پولیس اہلکاروں کو پکڑا ہے۔