The news is by your side.

Advertisement

محمدعامرپانچ سال بعد دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، فاسٹ باؤٗلرمحمد عامر پانچ سال بعد عالمی کرکٹ میں لوٹ آئیں ہیں۔

لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کی

ون ڈے اسکواڈ

دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی ہیں اوراحمد شہزاد، محمد حفیظ، شعیب ملک، اسد شفیق، بابراعظم، صہیب مقصود، ظفرگوہر، عماد وسیم، انورعلی، سرفراز احمد، وہاب ریاض، راحت علی، محمد عرفانم محمد رضوان اورمحمد عامرشامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ہیں اورمحمد عامر، شعیب ملک، عمراکمل، صہیب مقصود، ظفرگوہر، سرفراز احمد، محمد عرفان، محمد رضوان، شعیب ملک، احمد شہزاد، محمد حفیظ، عامریامین، عمرگل، سعد نسیم، افتخار احمد، انورعلی اوروہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر چیف سلیکٹر ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ باولنگ، بیٹنگ اورفیلڈنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو ترجیح دی گئی ہے۔

قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے دورے میں میزبان ملک کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے میچزکی سیریزکھیلے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں