پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

چین پاکستان کا دیرینہ اور بااعتماد دوست ہے، عامر محمود کیانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر محمود کیانی کا کہنا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی جدید جمہوری جماعت کی عمدہ مثال ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر محمود کیانی نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ اور با اعتماد دوست ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی اور پی ٹی آئی میں اشتراک عمل آگے بڑھ رہا ہے۔

عامر محمود کیانی نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی جدید جمہوری جماعت کی عمدہ مثال ہے، پی ٹی آئی وفد چین کی کمیونسٹ پارٹی کے تجربات سے استفادہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام تشکیل دینے پر چینی کمیونسٹ پارٹی، چینی سفیرکے شکرگزارہیں، پولیٹیکل ڈیولپمنٹ کے چینی تجربات سے قابل عمل راستے دریافت کریں گے۔

پی ٹی آئی کا 24 رکنی وفد 15 روز تک چین میں قیام کرے گا، وفد کے شرکا کو سیاسی، انتظامی ، معاشی امور پرچینی تجربات سے آگاہ کیا جائے گا۔

پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام ادارے کی دسویں اور عوامی جمہوریہ چین کی 70ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیجنگ کا بہترین اور پائیدار دوست ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں