جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

’پاکستان کو آسٹریلیا کیخلاف ’’پٹاخہ‘‘ پچ ملے گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت سے میچ ہار گیا اب اگلا میچ بنگلورو میں گرین شرٹس جمعہ 20 اکتوبر کو کینگروز کیخلاف کھیلے گی وہاں کسی پچ ملے گی عامر سہیل نے اس بارے میں رائے دی ہے۔

کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان گزشتہ روز روایتی حریف بھارت سے شرمناک انداز میں 7 وکٹوں سے ہار گیا۔ اب قومی ٹیم کا اگلا امتحان جمعہ 12 اکتوبر کو بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا سے مقابلے کا ہے۔

بنگلورو میں کیسی پچ ہو گی اس حوالے سے سابق اسٹائلش قومی اوپنر عامر سہیل نے وہاں اپنے کھیل کے تجربے کے حوالے سے تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ بنگلورو کی وکٹ پٹاخہ ہوتی ہے۔

اس کی وضاحت کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ پہلے وہاں اسپن ہوتا تھا اور اب بھی وہاں ہلکا سا اسپن تو ہوگا تاہم وہاں اوس پڑتی ہے اس لیے ٹاس اہم ہوگا اور بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو ایڈوانٹیج ہوگا۔

اس وقت قومی ٹیم میں دوستیاں زیادہ ہیں، عبدالرزاق

عامر سہیل نے اس موقع پر قومی کپتان کی دوران فیلڈنگ حکمت عملی اور بولرز کی ناقص کارکردگی پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ اچھے بیٹر کے لیے مخالف بولر کی رفتار کچھ اثر نہیں رکھتی بلکہ جب تک صلاحیت نہیں ہوگی پیس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں