پیر, جون 15, 2026
اشتہار

’حارث اور شاہین کو ٹی 20 کے لیے تیار کیا تھا‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو ٹی 20 کے لیے تیار کیا تھا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز کی ناقص کارکردگی پر شدید تنقید کی جارہی ہے وہیں عاقب جاوید نے بھی اس سے متعلق لب کشائی کردی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاقب جاوید نے کہا ‘ہم نے شاہین اور حارث کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے ٹرین کیا، مجھے پچھلے ہفتے سے گالیاں دی جارہی ہیں’۔

سابق پاکستانی کرکٹر کا کہنا ہے کہ ‘حارث اور شاہین کی خراب بولنگ پر مجھے برا بھلا کہا جارہا ہے کہ حارث ٹھیک بولنگ نہیں کروا رہا، شاہین مڈل اوورز صحیح نہیں کروا رہا، ہم نے انہیں خالص ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹرین کیا تھا ون ڈے کرکٹ کے لیے نہیں’۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘ہم نے پاکستان کو انہیں بطور ٹی ٹوئنٹی بولرز دیا تھا لیکن مینجمنٹ انہیں ون ڈے کھلارہی ہے’۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں